Tuesday, December 31, 2013

یادِ ماضی

عجب تماشہ ہے
جب رات گہری ہونے لگتی ہے
ساز چھڑ جاتے ہیں
بہتے نیلم اور جہلم کے ساز
چشموں سے بہتے جھرنوں کے ساز
بلاتے ہیں مجھے
جگاتے ہیں مجھے
بلند چوٹیوں سے اترتی یہ ہوا
چاندنی سی چمکتی یہ ہوا
ابھی بھی نوحہ خواں ہے
ان لمحوں کی
ان لفظوں کی
جو بیت کے بھی نہ بیتے...........

Thursday, January 31, 2013

جناب خواجہ شاہد اقبال صاحب کے فرزند کی پیدائش پر


 کھول آنکھ زمین دیکھ فلک دیکھ فضا دیکھ
کونے سے ابھرتے ہوئے ٹنڈے کو ذرا دیکھ




Wednesday, January 02, 2013

ایک عاشق ناکام کے ادھیڑ عمری کے خواب

وہ آئیں خواب میں ھمارے خدا کی قدرت،
کبھی ھم ان کے کبھی اپنے بچوں کو گنتے ہیں